حیدرآباد۔29۔اپریل(اعتماد نیوز)آندھرا پردیش کے دار الحکومت کی حیثیت سے
کل حیدرآباد میں آخری انتخابات منعقد ہونے جا رہے ہیں۔ اسکے بعد حیدرآباد
دس سال تک مشترکہ دار الحکومت کی حیثیت اختیار کر لیا جائیگا۔ چنانچہ اس
تناظر میں کل منعقد ہونے والے امتحانات کئی
وجوہات کی وجہ سے اہمیت کے حال
ہیں۔ کل منعقد شدنی انتخابات کی بنیاد پر حیدرآباد میں مختلف علاقوں میں
موجود سیاسی اثر و رسوخ کا بھی اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ چنانچہ کل شہر
میں 379 انتخابی مراکز کو حساس مراکز کی حیثیت سے نشاندہی کی گئی جہاں
سیکیورٹی کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا۔